ابنا: پاکستان کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق اسلام آباد نے قبائلی علاقے میں طالبان کےسرغنہ حکیم اللہ محسود کے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کئے جانے کے بعد ملک بھر میں ہائي الرٹ کردیا گيا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ طالبان انتقامی حملے کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں تمام حساس مراکز بالخصوص ھوائي اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور پبلک مقامات نیز فوجی اور سرکاری عمارتوں اور مراکز پر کڑے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ادھر پاکستان کے وزیر داخلہ نے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو خراب کرنے کی کوشش قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے اس ڈرون حملے میں بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
.......
/169